Thursday, March 4, 2021
Kupwara Times
  • Home
  • LatestLive
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER
  • Home
  • LatestLive
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER
Kupwara Times
No Result
View All Result
native advertising
Home Urdu

ہندوارہ میں کروڑوں روپے مالیت کے بجلی ٹرانسفار مرمیں خرابی

KT Web Desk by KT Web Desk
April 25, 2019
in Urdu
0
Daily 23 hour power cut hits working of distt hospital, business centres in Handwara

Representational Image

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہندوارہ۲۵، اپریل ؍ ؍ ہندوارہ میں بجلی رسوینگ اسٹیشن میں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا بجلی ٹرانسفار مر جل جانے کے نتیجے میں وسیع علاقے کی 2لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کو گزشتہ 12روز سے دن میں صرف ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں علاقے کے عام صارفین کے ساتھ ساتھ سب ضلع اسپتال ہندوارہ میں عملہ اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جبکہ علاقے میںمشروبات اور آئس کریم کے کار بار سے منسلک افراد کو زبردست نقصان سے دو چار ہو نا پڑ ا۔ادھر انتظامیہ اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں آج سے12روز قبل علاقے میں قائم بجلی رسوینگ اسٹیشن میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا بجلی ٹرانسفارمرجل گیاہے جس کے نتیجے میں علاقے کے2لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کو دن میں صرف ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا ٹرانسفار مر میں خرابی کے بعد علاقے کے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ایس ڈی ایچ ہندوارہ میں مریضوں کے ساتھ ساتھ عملے کو مختلف ٹسٹوں اورباقی ضروریات کے درکار بجلی کی عدم موجود گی باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے بتایا بجلی غائب رہنے کے نتیجے میں اسپتال میں اہم مشین کام نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث لوگوں کو پرائیوٹ میں کام کرنا پڑ رہا ہے ۔ ادھر مقامی دکانداروں نے بتایا انہوں نے موسم میں تبدیلی اور گرمی کا موسم شروع ہونے کے ساتھ کافی تعداد میں مشروبات اور آئس کریم دکانوں پر لائی تھی جو بجلی کی عدم موجود گی کے باعث مکمل طور خراب ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دکانداروں اور فیکٹری مالکان کو بڑے نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔مقامی لوگوں کا الزام ہے محکمہ بجلی کے ملازمین کی وجہ سے علاقے میں یہ سب ہوا ہے جس کے حوالے سے انہوں انتظامیہ اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں معاملے کو لایا ہے جنہوں تحقیقات کا یقین دلایا ہے آبادی نے علاقے میں ٹرانسفار مر کو فوری طور ٹھیک کرنے اور علاقے کی آبادی کو شڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

 

 

(Daily Illhaaq)

native advertising
KT Web Desk

KT Web Desk

Kupwara Times is a Weekly Newspaper, which gives you the latest News updates. "Kupwara Times" provides an extensive coverage to events happening in cities, towns and villages of J&K state and rest of the world. Obliging the principles of free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.

Next Post
DCJ’s workshop on Urdu Journalism concludes

DCJ’s workshop on Urdu Journalism concludes

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Kupwara Times is a Weekly Newspaper & News-portal which gives you the latest news updates. "Kupwara Times" provides extensive coverage of events happening in cities, towns and villages of J&K state and the rest of the world. Obliging the principles of the free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.

Category

  • Article
  • Business
  • Editorial
  • Education
  • Health
  • India
  • Insurance
  • J&K
  • Kupwara
  • Latest News
  • Opinion
  • Photo
  • Sports
  • Technology
  • Urdu
  • Videos
  • World

Site Links

  • Log in
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org
  • About
  • Contact
  • Privacy Policy

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ

No Result
View All Result
  • Home
  • Latest
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ

native advertising