عمارت کا کام نباڈ نام کی ایک ایجنسی کے سپرد کیا گیا تھا تاہم ایجنسی کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے عمارت نامکمل اور بوسیدہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے طلبا کو خطرہ لاحق ہے۔
تفصیلات کے مطابق سب ضلع ہندوارہ کے پالپورہ ماگام میں گورنمنٹ بائز مڈل اسکول کی عمارت کا کام نامکمل چھوڑ دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں زیر تعلیم بچوں کو کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنی پڑتی ہے اور بارش کے دوران اسکول میں چھٹی کرنی پڑتی ہے۔
اسکول میں موجود ایک استاد نے بتایا کہ اگر چہ زیر تعمیر اسکول بلڈنگ کے احاطے میں ایک دوسری دو منزلہ عمارت میں بچوں کو پڑھایا جارہا ہے لیکن ستم یہ ہے کہ بارشوں کے دوران اس عمارت کے پچھلے سائڈ سے ایک نالہ گزرتا ہے جس کا پانی اس عمارت کی پہلی منزل میں داخل ہوتا ہے اور اسکول میں تعلیم کا عمل درہم برہم ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا سنہ 2006 سے اسکولی عمارت کا کام تشنہ تکمیل ہے۔ اس عمارت کا کام نباڈ نامی ایک ایجنسی کے سپرد کیا گیا تھا تاہم ایجنسی کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے عمارت نامکمل اور بوسیدہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے طلباء کو خطرہ لاحق ہے۔
طلباء کے والدین نے محکمہ ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بلڈنگ کی طرف دھیان دیا جائے اور اس کی مرمت کرکے اس کو قابل قدر بنایا جائے۔
(Courtesy: Etv Bharat)