سرینگر ١٦ ، مئی ؍کے این ایس ؍ کشمیر یونیورسٹی نے17مئی کو لئے جانے والے انٹرنس ٹسٹ کو ملتوی کر کے آج لئے جائے والے پرچوں 23مئی کو لینے کا فیصلہ لیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے17مئی بروز جمعہ کو پوسٹ گریجویشن داخلے لئے لئے جانے والے انٹرنس ٹسٹ کو ملتوی کر دیا ہے اس دوران ادارے کی جانب سے جاری ایک نوٹی فکیشن کے مطابق اب17کے انٹرنس پرچے23مئی کو اپنے وقت اور جگہ پر لئے جائیں گے ۔ خیال رہے مذکورہ انتظامات احتیاطی طور اٹھائے گئے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے وادی میں گزشتہ کئی روز سے خران حالات کے پیش نظر اکثر کالج اور ہائر سکندری سکول احتیاطی طور بند ہیں جبکہ جمعرات کو ضلع پلوامہ میں جھڑپ کے دوران عام نوجوان اور پٹن کے زخمی نوجوان کے چل بسنے کے بعد حالات میں پھر ایک بار اُبال آیا ہے ۔