سرینگر ٢٤، مئی ؍کے این ایس ؍ کشمیریونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا نے جاں بحق جنگجو ذاکر موسیٰ کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ پڑھا تاہم بعد میں طلبا پرامن طور پر منتشر ہوئے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم درجنوںطلبا نے جمعہ کو یونیورسٹی کیمپس میں قائم مسجد کے باہر جمع ہوکر گزشتہ روز ڈاڈسرہ ترال میں فورسز کیساتھ جھڑپ میں مارے گئے جنگجو ذاکر موسیٰ کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا۔عینی شاہدین کے بقول یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا نے نماز جمعہ کے بعد کیمپس کے احاطے میں قائم جامع مسجد کے باہر جمع ہوکر ڈاڈسرہ ترال میں جھڑپ کے دوران مارے گئے جنگجو ذاکر موسیٰ کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ پڑی۔ انہوں نے بتایا کہ غائبانہ نماز جنازہ کے فوراً بعد طلبا پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔