• Edition
    • English
    • اُردُو‎
Saturday, January 28, 2023
Kupwara Times
  • Home
  • LatestLive
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Kupwara
  • Urdu
  • ePAPER
  • Home
  • LatestLive
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Kupwara
  • Urdu
  • ePAPER
Kupwara Times
No Result
View All Result

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے مچیل کشتواڑ و رامبن کا دورہ کرتے ہوئے یاترا کے لیے کیے گئے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لیا

ای ٹی وی بھارت by ای ٹی وی بھارت
August 9, 2022
in Latest News, Urdu
0
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے مچیل کشتواڑ و رامبن کا دورہ کرتے ہوئے یاترا کے لیے کیے گئے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
ADVERTISEMENT

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے مچیل کشتواڑ و رامبن کا دورہ کرتے ہوئے یاترا کے لیے کیے گئے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لیا

مچیل، کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ DGP Dilbagh Singh نے گزشتہ کل ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جاری مچیل یاترا کے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ضلع کشتواڑ اور رامبن کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پولیس افسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے کشتواڑ ضلع کے دور دراز علاقوں کا فضائی سروے بھی کیا۔ ان کے ہمراہ اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ بھی تھے۔

انہوں نے سب سے پہلے مچیل کا دورہ کیا اس دوران ضلع کشتواڑ کے ایس ایس پی شفقت حسین بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سالانہ مچیل یاترا کے لیے تعینات پولیس اور سی آئی ایس ایف کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ وہ محفوظ یاترا کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یاترا کے راستے میں مسلسل نگرانی رکھی جائے اور ہدایت کی کہ اہم مقامات بشمول لنگر کمیٹی کو بھی سکیورٹی فراہم کی جاۓ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضرورت مند یاتریوں کو تمام بنیادی سہولیات اور مدد فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے تمام ایجنسیوں کے ساتھ کامل ہم آہنگی کے ساتھ اب تک جاری امرناتھ یاترا Amarnath Yatra 2022 کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے جو اپنے آخری مرحلے میں ہے اور مچیل یاترا کے لیے بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اسی ہم آہنگی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یاتریوں کو ضرورت پڑنے پر فوری امداد فراہم کی جائے۔ پولیس اور سی آئی ایس ایف کے افسران نے ڈی جی پی کو ہموار اور محفوظ یاترا کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ڈی جی پی نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی شکایات سنیں۔ انہوں نے یاتریوں کے استقبال اور مہمان نوازی پر مقامی لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور انتظامیہ سے متعلق مسائل ان تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی جی پی جموں و کشمیر نے اے ڈی جی پی جموں کے ساتھ مچیل مندر  میں پوجا کی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی سلامتی اور بہبودی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ سالانہ مچیل یاترا 25 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور 5 ستمبر 2022 کو اختتام پذیر ہوگی۔ضلع پولیس آفس کشتواڑ میں ڈی جی پی نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کشتواڑ پولیس کے کام کی سرہانا کی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام جرائم میں ملوث افراد اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع کی سکیورٹی کو مزید بڑھانے کے لیے جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجی بشمول سی سی ٹی وی، ڈرون کا مناسب استعمال کریں۔

انہوں نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے ڈی جی پی کو ضلع کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور آئندہ یومِ آزادی کی تقریبات اور رکھشا بندھن کے تہوار کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ میٹنگ میں اے ڈی جی پی جموں اور ایس ایس پی کشتواڑ کے علاوہ اے ایس پی کشتواڑ راجندر سنگھ نے بھی شرکت کی۔

ڈی جی پی جموں و کشمیر نے بعد میں ڈیلٹا فورس ہیڈکوارٹر رامبن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جی او سی میجر جنرل شری اجے کمار، ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتواڑ رامبن رینج شری سنیل گپتا، ایس ایس پی رامبن موہتا شرما اور دیگر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال اور قومی شاہرہ سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ڈی آئی جی ڈوڈہ، کشتواڑ رامبن اور ایس ایس پی رامبن نے ڈی جی پی کو بالترتیب رینج اور ضلع کی یومِ آزادی کے لیے سکیورٹی کی صورتحال اور انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔

 

Share this:

  • Share
  • Twitter
  • Facebook
  • LinkedIn
  • Tumblr
  • Telegram
  • WhatsApp

Like this:

Like Loading...
ای ٹی وی بھارت

ای ٹی وی بھارت

Related Posts

PHE dept supplies unfiltered water to Karnah village

‘No security lapse in Yatra’: J&K police responds to Rahul Gandhi

January 27, 2023
8 Persons Killed, Several Injured As Minus Bus Rolls Down Into Deep Gorge In Doda; Toll Likely To Rise

J&K Govt Creates 1569 Posts For Transfer To Ladakh

January 27, 2023
On theme of G20 R-day celebrated in Nowgam sector

On theme of G20 R-day celebrated in Nowgam sector

January 26, 2023
PHE dept supplies unfiltered water to Karnah village

J&K|  Grenade found near residence of Ex-MLA 

January 26, 2023
8 Persons Killed, Several Injured As Minus Bus Rolls Down Into Deep Gorge In Doda; Toll Likely To Rise

J&K| Woman killed in fire by her husband from rifle of VDC member

January 26, 2023
Kupwara| 74th Republic-Day Celebration at AGS Chandigam 

Kupwara| 74th Republic-Day Celebration at AGS Chandigam 

January 26, 2023
Next Post
Nitish to meet Bihar Governor, likely to split with BJP

Nitish to meet Bihar Governor, likely to split with BJP

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Kupwara Times is a Weekly Newspaper & Multimedia Platform which gives you the latest news updates. "Kupwara Times" provides extensive coverage of events happening in cities, towns and villages of J&K state and the rest of the world. Obliging the principles of the free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.
Registered In RNI
RNI- JKENG01279

Category

  • Article
  • Business
  • Editorial
  • Education
  • Health
  • India
  • Insurance
  • J&K
  • Kupwara
  • Latest News
  • Lifestyle
  • Mobile Phones
  • Opinion
  • Photo
  • Photography
  • Sport
  • Sports
  • Technology
  • Urdu
  • Video
  • Videos
  • World

Subscribe to Kupwara Times via Email

Enter your email address to subscribe to this Web Site and receive notifications of new posts by email.

Join 28,908 other subscribers
  • About
  • Contact
  • Privacy Policy

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ

No Result
View All Result
  • Home
  • Latest
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Kupwara
  • Urdu
  • ePAPER

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.
%d bloggers like this: