Friday, March 5, 2021
Kupwara Times
  • Home
  • LatestLive
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER
  • Home
  • LatestLive
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER
Kupwara Times
No Result
View All Result
native advertising
Home Urdu

واجپائی کا ’’انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت‘‘ والا فارمولہ بہتر: نریندرمودی

KT Web Desk by KT Web Desk
April 26, 2019
in Urdu
0
Alliance with PDP was like mixing oil and water: PM Modi

File Pic

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مٹھی بھر خاندان والے کشمیر میں کی جانے والی بات ، دہلی میں بول کر دکھائیں

سرینگر۲۶، اپریل ؍کے این ایس ؍ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیرا عظم اٹل بہاری واجپائی کے انسانیت،جمہوریت اور کشمیریت کے فارمولے کو افضل قرار دیتے ہوئے اس بات کا عزم دہرایا کہ وہ جموں وکشمیر میں مٹھی بھر خاندانوں کو طرف سے اپنائی جارہی دوغلی پالیسیوں کے جلد بے نقاب کریں گے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق وزیرا عظم نریندر مودی نے انڈیا ٹوڈے کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق وزیرا عظم اٹل بہاری واجپائی کے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کے نعرے کو افضل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسائل سے نمٹنے کیلئے واجپائی کے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کے فارمولے کے ذریعے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

مودی کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلے سے ہی ماننا ہے کہ واجپائی کے نعرے سے کشمیر میں کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے اور اس کے لئے ضروری نہیں تھا کہ ہم جموں وکشمیر میں حکومت سازی میں شامل ہوتے۔ مودی کے مطابق ’’میں کشمیرکے ہر ضلع کا دورہ کرچکا ہوں، میں وہاں بہت سارے لوگوں کو جانتا ہوں، لہٰذا اس کے لیے ضروری نہیں تھا کہ ہم وہاں حکومت سازی میں شامل رہتے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ میں وہاں سنگٹھن (تنظیم) کا کام کرتا تھا، میں وہاں کی تما م باریکیوں کو جانتا ہوں۔پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کا نام لئے بغیر نریندر مودی نے بتایا کہ ریاست جموں وکشمیر میں چند مٹھی بھر خاندانوں نے عوام کو جذباتی بلیک میل کرنے کا راستہ چنا ہے۔وہ کشمیر میں ایک بولی بولتے ہیں اور دہلی میں کچھ اور۔ ہم نے مرحوم مفتی محمد سعید کا ساتھ دیا، ہمیں اُمید تھی کہ ہم اُن کے تعاون سے ریاست میں خاندانی راج کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن اُن کے ساتھ جو اتحاد تشکیل پایا وہ تیل اور پانی والا ملن کا اتحاد ہے جو دیر پا قائم نہیں رہ سکتا تھا۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ڈی پی کیساتھ اتحاد پورے شعور کے ساتھ تشکیل دیا، ہمیں معلوم تھا کہ ہم نظریاتی طورپر جدا جدا ہے کیوں کہ جموں وکشمیر کے عوام نے ایسا منڈیٹ دیاکہ ہمیں پی ڈی پی کو ساتھ لے کر چلنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے ریاست جموں وکشمیر میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے ، جب بھی جمہوریت کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے حوالے سے تقاضے سامنے آئے تو ہم نے پنچایتی چنائو کروائے۔ مودی نے بتایا کہ کشمیر میں مسائل کے تصفیے کی خاطر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کا فارمولہ ہی بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر خاندانوں نے کشمیرمیں دوغلی پالیسی اپنارکھی ہے اور میں اس کو بے نقاب کرکے ہی دم لوں گا۔میرا ماننا ہے ایسے لوگوں کو چاہیے کہ جو وہ باتیں کشمیر میں بول رہے ہیں وہی بولی نئی دہلی میں بھی بول کر دکھائے۔

native advertising
KT Web Desk

KT Web Desk

Kupwara Times is a Weekly Newspaper, which gives you the latest News updates. "Kupwara Times" provides an extensive coverage to events happening in cities, towns and villages of J&K state and rest of the world. Obliging the principles of free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.

Next Post
Alliance with PDP was like mixing oil and water: PM Modi

BJP state spokesman Altaf Thakur demands district status for Tral

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Kupwara Times is a Weekly Newspaper & News-portal which gives you the latest news updates. "Kupwara Times" provides extensive coverage of events happening in cities, towns and villages of J&K state and the rest of the world. Obliging the principles of the free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.

Category

  • Article
  • Business
  • Editorial
  • Education
  • Health
  • India
  • Insurance
  • J&K
  • Kupwara
  • Latest News
  • Opinion
  • Photo
  • Sports
  • Technology
  • Urdu
  • Videos
  • World

Site Links

  • Log in
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org
  • About
  • Contact
  • Privacy Policy

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ

No Result
View All Result
  • Home
  • Latest
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ

native advertising