Tuesday, March 2, 2021
Kupwara Times
  • Home
  • LatestLive
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER
  • Home
  • LatestLive
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER
Kupwara Times
No Result
View All Result
Home Urdu

لاتعداد عارضی ملازمین کی برخواستگی کا معاملہ

KT Web Desk by KT Web Desk
May 27, 2019
in Urdu
0
لاتعداد عارضی ملازمین کی برخواستگی کا معاملہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر ٢٦، مئی ؍کے این ایس ؍ گورنرانتظامیہ کی جانب سے مختلف سرکاری محکموں میں سال2010کے بعدتعینات کئے گئے سبھی عارضی ملازمین بشمول ڈیلی ویجروں،کیجول لیبروں ،کنسالڈیٹیڈ،کنٹریک چیول اورایڈہاک ملازمین کونکال باہرکئے جانے یاان سبھی عارضی ملازمین کی برخواستگی عمل میں لائے جانے سے متعلق حکمنامہ نے جہاں سینکڑوں ایسے محنت کشوں کے مستقبل پرسوالیہ نشان لگایدیاہے ،وہیں گورنرانتظامیہ کے اس حکمنامے پرمین اسٹریم جماعتوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی نے گورنرستیہ پال ملک پرزوردیاکہ وہ اس فیصلے پرنظرثانی کریں ۔کشمیرنیوزسروس(کے این ایس)کیساتھ بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمدساگرنے کہاکہ یہ بات بڑی تشویشناک ہے کہ گورنرانتظامیہ نے ایسے تمام عارضی ملازمین کونکال باہرکرنے کافیصلہ لیاہے جن کوسال2010اور 2015کے بعدمختلف سرکاری محکموں میںتعینات کرکے عارضی ملازمت فراہم کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ غریب ملازمین اورمحنت کشوں سے روزی روٹی کاذریعہ چھین لیناسراسرناانصافی ہے کیونکہ عارضی ملازمت کھوجانے سے نہ صرف یہ کہ متعلقہ لاتعدادمحنت کش اورپڑھے لکھے لوگ بے روزگارہوجائیں گے بلکہ اُن کے کنبے فاقہ کشی کے شکارہوجائیں گے ۔

علی محمدساگرکاکہناتھاکہ ڈیلی ویجراوردیگرایسے عارضی ملازمین اپنے غریب کنبوں کی کفالت کرتے ہیں اوراگروہ اس ملازمت سے بھی محروم ہوگئے توان کیلئے اپنے کنبوں کی کفالت کرناآسان نہیں ہوگا۔انہوں نے گورنرانتظامیہ کے اقدام کوغلط قراردیتے ہوئے کہاکہ بجائے اسکے کہ ان غریب محنت کشوں کی روزی روٹی چھین لی جائے ،بہترہے کہ اُن ملازمین کونکال باہرکیاجائے جن کوغیرقانونی طورپرچوردروازے سے مختلف سرکاری محکموں میں تعینات کیاگیاہے ۔

علی محمدساگرنے ریاستی گورنرایس پی ملک پرزوردیاکہ اس حکمنامے پرنظرثانی کی جائے ۔اُدھرپی ڈی پی کے نائب صدرعبدالرحمان ویری نے بھی عارضی ملازمین سے متعلق گورنرانتظامیہ کے جاری کردہ احکامات پرسخت تشویش ظاہرکی ۔انہوں نے کے این ایس کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ گورنرانتظامیہ کایہ اقدام سراسرغلط اورغیرمنصفانہ ہے ۔

عبدالرحمان ویری کاکہناتھاکہ اگرریاستی سرکاراورانتظامیہ بے روزگاروں کوروزگارفراہم نہیں کرسکتی توایسے افرادکوکیو ں بے روزگاروں کی صف میں لاکھڑاکیاجارہاہے جوعارضی بنیادوں پرسرکاری محکموں میں تعینات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مختلف سرکاری محکموں میں بڑی تعدادمیں اسامیاں برسوں سے خالی پڑی ہیں ،اوربہترہے کہ ان اسامیوں کوعارضی ملازمین کے ذریعے ہی پُرکیاجائے ۔خیال رہے 24مئی کوجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی جانب سے ایک غیرمعمولی آرڈرجاری کرتے ہوئے مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان اوراعلیٰ افسروں وانجینئروں کویہ واضح ہدایت دی گئی کہ وہ ایسے تمام عارضی ملازمین کواپنے محکموں سے بیدخل کردیں جن کی تعینات 29اپریل2010یااسے پہلے اور17مارچ2015کویااسے پہلے عمل میں لائی گئی ہے۔

KT Web Desk

KT Web Desk

Kupwara Times is a Weekly Newspaper, which gives you the latest News updates. "Kupwara Times" provides an extensive coverage to events happening in cities, towns and villages of J&K state and rest of the world. Obliging the principles of free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.

Next Post
Baramulla Lok Sabha Election Result update

A complete story: Parliamentary election 2019 of Kashmir valley

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Kupwara Times is a Weekly Newspaper & News-portal which gives you the latest news updates. "Kupwara Times" provides extensive coverage of events happening in cities, towns and villages of J&K state and the rest of the world. Obliging the principles of the free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.

Category

  • Article
  • Business
  • Editorial
  • Education
  • Health
  • India
  • Insurance
  • J&K
  • Kupwara
  • Latest News
  • Opinion
  • Photo
  • Sports
  • Technology
  • Urdu
  • Videos
  • World

Site Links

  • Log in
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org
  • About
  • Contact
  • Privacy Policy

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ

No Result
View All Result
  • Home
  • Latest
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ