Friday, March 5, 2021
Kupwara Times
  • Home
  • LatestLive
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER
  • Home
  • LatestLive
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER
Kupwara Times
No Result
View All Result
native advertising
Home Urdu

فلوریڈا: لینڈنگ کے دوران طیارہ دریا میں جا گرا

KT Web Desk by KT Web Desk
May 4, 2019
in Urdu
0
فلوریڈا: لینڈنگ کے دوران طیارہ دریا میں جا گرا

EPAحکام کے مطابق حادثے میں 21 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک مسافر طیارہ آندھی اور طوفانی بارش کے باعث لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر دریا میں جا گرا۔

حکام کے مطابق 21 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جیکسنول میں مئیر لینی کری نے حادثے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور اس موقع پر ہم سب اکٹھے ہیں۔‘

میامی ایئر انٹرنیشنل کے چارٹرڈ بوئنگ 737 طیارے نے کیوبا میں گوانتاموبے سے اڑان بھری تھی اور اس کی منزل جیکسنول شہر میں واقع ایک فوجی فضائی اڈہ تھی۔

طیارے پر 136 مسافروں کے علاوہ عملے کے سات ارکان سوار تھے جنھوں نے حادثے کے بعد جہاز کے پروں سے ہنگامی اخراج کیا۔

مسافروں کے مطابق طیارے نے طوفانی موسم میں مشکل لینڈنگ کی اور رن وے سے گھسٹ کر قریبی سینٹ جانز دریا میں جا گرا۔

کم از کم بیس افراد کو معمولی چوٹیں لگنے پر طبی امداد دی گئی۔

مسافر شیرل بورنمین نے سی این این ٹی وی نیٹ ورک کو اس ’ڈرا دینے والے‘ لمحے کے بارے میں بتایا کہ ‘طیارہ زمین سے ٹکرایا اور ہوا میں واپس اچھلا۔ یہ واضح تھا کہ پائلٹ کو طیارے پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں تھا، طیارہ دوبارہ جھٹکا کھا کر اُٹھا۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم پانی میں تھے۔ ہمیں یہ نہیں پتہ تھا کہ ہم کہاں ہیں، آیا ہم دریا میں ہیں کہ سمندر میں۔’ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں طیارے سے ایندھن کے دریا میں گرنے کی وجہ سے اس کی بو بھی آرہی تھی۔

جیکسنول کے مئیر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر طرح کی معاونت کی پیش کش بھی کی ہے۔

جیکسنول میں نیول ایئر سٹیشن چیف نے فیس بک پیغام میں کہا ہے کہ حفاظت کے خدشات کے پیشِ نظر جہاز میں سوار مسافروں کے پالتو جانوروں کو ابھی تک طیارے سے نہیں نکالا جا سکا ہے۔

’اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں پالتو جانوروں کے مالکان کے ساتھ ہیں۔‘

بعد ازاں ایک نیوز کانفرنس میں نیول ایئر سٹیشن جیکسنول کیپٹن مائیکل کونر کا کہنا تھا کہ یہ ایک ’معجزہ‘ تھا کہ اس حادثے میں کوئی ہلاکت یا کسی کو شدید نوعیت کی چوٹ نہیں آئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں فوجی اور سویلین سوار تھے۔ بوئنگ نے ایک اعلامیے میں مسافروں کے لیے ’نیک خواہشات‘ کا اظہار کیا ہے۔

(BBC Urdu)

native advertising
KT Web Desk

KT Web Desk

Kupwara Times is a Weekly Newspaper, which gives you the latest News updates. "Kupwara Times" provides an extensive coverage to events happening in cities, towns and villages of J&K state and rest of the world. Obliging the principles of free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.

Next Post
Alliance with PDP was like mixing oil and water: PM Modi

PM Modi condemns killing of BJP leader in Anantnag J&K

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Kupwara Times is a Weekly Newspaper & News-portal which gives you the latest news updates. "Kupwara Times" provides extensive coverage of events happening in cities, towns and villages of J&K state and the rest of the world. Obliging the principles of the free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.

Category

  • Article
  • Business
  • Editorial
  • Education
  • Health
  • India
  • Insurance
  • J&K
  • Kupwara
  • Latest News
  • Opinion
  • Photo
  • Sports
  • Technology
  • Urdu
  • Videos
  • World

Site Links

  • Log in
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org
  • About
  • Contact
  • Privacy Policy

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ

No Result
View All Result
  • Home
  • Latest
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ

native advertising