Saturday, February 27, 2021
Kupwara Times
  • Home
  • LatestLive
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER
  • Home
  • LatestLive
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER
Kupwara Times
No Result
View All Result
Home Urdu

شہری ہلاکتوںکیخلاف آج مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کی جائے: مشترکہ مزاحمتی قیادت

KT Web Desk by KT Web Desk
May 16, 2019
in Urdu
0
شہری ہلاکتوںکیخلاف آج مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کی جائے: مشترکہ مزاحمتی قیادت

Pic used for Representational purpose only

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر ١٦ ، مئی ؍کے این ایس ؍ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سرکاری فورسز کے ہاتھوں معصوم اور بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی گھنائونی کارروائیوں کے خلاف آج یعنی 17مئی 2019کو ریاست گیر ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔ قائدین نے ائمہ اور خطیب حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی ان ظالمانہ کاررائیوں کے خلاف بعد نماز جمعہ پرامن احتجاج درج کریں۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کو موصولہ بیان کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بھارتی افواج اور پولیس فورس کے علاوہ دیگر ایجنسیوں کے ہاتھوں معصوم اور بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی گھناؤنی کارروائیوں کے خلاف آج 17مئی بروز جمعہ ریاست گیر ہڑتال کے ذریعے ایک پُرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ قائدین نے ارشد احمد ڈار پٹن، رئیس احمد ڈار پلوامہ اور نعیم احمد شاہ بھدرواہ جیسے عام شہریوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فورسز کی طرف سے قتل کرنے کی شرمناک کارروائیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ریاست جموں کشمیر کو اپنی جنگی مشقوں کے لیے ایک ایسا میدان کارزار بنادیا ہے جہاں عام لوگوں کو اپنی عزیز جانیں، عزت وقار اور قیمتی جائیدادوں کے حوالے سے عدم تحفظ اور سنگین خوف وحراس میں مبتلا کیا گیا ہے۔ پُرامن عوامی احتجاجی جلوسوں پر براہِ راست نشانہ ساز گولی باری کرکے قتل کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے اور مختلف ایجنسیوں کو ہتھیار فراہم کرکے ایک بدترین قسم کی فرقہ وارانہ نفرت کو بڑھاوا دینے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔ مزاحمتی قیادت نے بھارت کے ان ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف نماز جمعہ کے بعدپُرامن احتجاج کرنے کے لیے جملہ ائمہ اور خطیب حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان زیادتیوں کے خلاف اپنا صدائے احتجاج بلند کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کرنے کے علاوہ بالخصوص نوجوانوں سے پُرامن رہنے کی دردمندانہ اپیل کی ہے ۔

KT Web Desk

KT Web Desk

Kupwara Times is a Weekly Newspaper, which gives you the latest News updates. "Kupwara Times" provides an extensive coverage to events happening in cities, towns and villages of J&K state and rest of the world. Obliging the principles of free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.

Next Post
Many aspirants leave exam centres at KU after finding no options between Statistics, Mathematics papers

کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے انٹرنس امتحان ملتوی

Leave a Reply Cancel reply

About Us

Kupwara Times is a Weekly Newspaper & News-portal which gives you the latest news updates. "Kupwara Times" provides extensive coverage of events happening in cities, towns and villages of J&K state and the rest of the world. Obliging the principles of the free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.

Category

  • Article
  • Business
  • Editorial
  • Education
  • Health
  • India
  • Insurance
  • J&K
  • Kupwara
  • Latest News
  • Opinion
  • Photo
  • Sports
  • Technology
  • Urdu
  • World

Site Links

  • Log in
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org
  • About
  • Contact
  • Privacy Policy

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ

No Result
View All Result
  • Home
  • Latest
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ