سرینگر ٢٧، مئی ؍کے این ایس ؍ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یاتر کو پرامن ماحول میں منعقد کرانے کیلئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات اُٹھائے گئے ہیں۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سالانہ امر ناتھ یاترا 2019کو شروع ہونے میں اب چند ہی ہفتے باقی ہے تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یاترا کو پرامن ماحول میں منعقد کرانے کیلئے سیکورٹی کے غیر معمولی انتطامات عمل میں لائے گئے ہیں۔
پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کشمیرنیوز سروس کو بتایاکہ سالانہ امرناتھ یاترا 2019سے متعلق تمام تیاریاںمکمل کی جاچکی ہے۔ دلباغ سنگھ کاکہنا تھا کہ گھپا کو جانے والیے روایتی راستوں کو قبل از وقت کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ سے پاک و صاف کیا گیا ہے۔
خیال رہے سالانہ امرناتھ یاترا 2019اگلے ماہ جون سے شروع ہونے والی ہے جس دوران شرنارتھی اننت ناگ، سرینگر اور گاندربل سے ہوتے ہوئے بال تل اور پہلگام کے روایتی راستوں کو عبور کرکے گھپا تک پہنچیں گے۔ڈی جی پی کے مطابق جن مقامات پر گزشتہ برسوں کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے کمزوری پائی گئی تھی امسال
یہاں سیکورٹی کے کڑے انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔یہاں فورسز کے اضافی دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی طرف سے یاترا کو بلا خلل جاری رکھنے اور یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے قبل از وقت ہی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ روایتی راستوں کے حساس مقامات پر سیکورٹی کے اضافی دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یاترا کو جانے والے روایتی راستوں پر جمی برف کو ہٹانے کا کام شد ومد سے جاری ہے اور یہاں بعض مقامات پر روڑ کی مرمت کا کام بھی ہاتھ میں لیا گیا ہے۔ خیال رہے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے حال ہی میں سالانہ امر ناتھ یاترا سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کی خاطر شری امرناتھ شرائن بورڈ کی ایک اعلیٰ سطح میٹنگ کی قیادت کرتے ہوئے تیاریوںکا تفصیلی جائزہ لیا۔