Latest NewsUrdu

راہل گاندھی 13 فروری کو کسانوں سے خطاب کریں گے-

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 13 فروری کو ضلع اجمیر کے روپن گڑھ اور سرسورہ میں کسانوں کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی کے دورے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا، روپن گڑھ میں جلسہ گاہ کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

راہل گاندھی 13 فروری کو کشن گڑھ ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور وہاں سے ٹریکٹر ریلی کے ذریعے روپن گڑھ پہنچیں گے جہاں وہ مادھو گئوشالہ کے نزدیک گراونڈ میں کسانوں اور کانگریسیوں سے خطاب کریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ راہل گاندھی کے اس جلسے میں تمام لوگ ٹریکٹر پر ہی رہیں گے اور گاندھی خود بھی ٹریکٹر سے کسانوں کے جلسے سے خطاب کریں گے جس کے لئے کانگریس کے رہنما ہارون یوسف نے ٹریکٹروں کو ٹرالی کے ساتھ ایک سرکلر پوزیشن میں کھڑا رکھنے کو کہا ہے۔

کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ راہل گاندھی کسانوں کے جلسے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے تین سیاہ زراعتی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ سرسورہ کا دورہ کریں گے۔

 

(Courtesy: Etv Bharat)

 

Show More

KT Web Desk

Kupwara Times is a Weekly Newspaper, which gives you the latest News updates. "Kupwara Times" provides an extensive coverage to events happening in cities, towns and villages of J&K state and rest of the world. Obliging the principles of free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button