نئی دہلی میں انتخابی مہم کے دوران عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو موتی نگر کے علاقے میں ایک نوجوان نے ‘تھپڑ’ مار دیا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر انتخابی ریلی کے دوران حملہ کیا گیا جب وہ اپنی پارٹی کے امیدوار بریجیش گویال کے حق میں مہم چلا رہے تھے۔
سوشل میڈیا میں جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ شرٹ پہنے ایک جوان جیپ پر چڑھتا ہے اور کیجریوال کو تھپڑ مارتا ہے، تاہم وہ خود کو بچاتے ہوئے پیچھے ہٹ جاتے ہیں