Friday, March 5, 2021
Kupwara Times
  • Home
  • LatestLive
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER
  • Home
  • LatestLive
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER
Kupwara Times
No Result
View All Result
native advertising
Home Latest News

خاندانی سیاست کے خاتمہ کے لیے نوجوان آگے آئیں: مودی

Etv Bharat by Etv Bharat
January 12, 2021
in Latest News, Urdu
0
خاندانی سیاست کے خاتمہ کے لیے نوجوان آگے آئیں: مودی

File Photo

0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بھارتی سیاست میں بدعنوانی اور اقربا پروری کی جگہ ایمانداری اور کارکردگی کو مقام مل رہا ہے۔ ملک کے نوجوانوں کو خاندانی بنیاد پر مبنی سیاست کے خاتمہ اور جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے آگے آنا چاہئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں سوامی ویویکانند کی 158 ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقدہ دو روزہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کی اختتامی تقریب سے ورچوئل ذریعے سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ملک کو نئی نسل کو قیادت سوپنے کے لئے تیار ہونے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا ، مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھریال نشنک اور مرکزی وزیر برائے کھیل کیرن ریجیجو موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کہا ’’ پہلے ملک میں یہ تاثر تھا کہ اگر کوئی نوجوان سیاست کی طرف رخ کرتا ہے ، تو گھر والے کہتے تھے کہ بچہ بگڑ رہا ہے ، کیونکہ سیاست کا مطلب ہی بن گیا تھا جھگڑا ،فساد ، لوٹ کھسوٹ ، بدعنوانی ۔ لوگ کہتے تھے کہ سب کچھ بدل سکتا ہے لیکن سیاست نہیں بدل سکتی۔
لیکن آج سیاست میں ایماندار لوگوں کو بھی موقع مل رہا ہے ۔ ایمانداری اور کارکردگی آج کی سیاست کی پہلی لازمی شرط ہوتی جار ہی ہے۔ بدعنوانی جن کی وراثت تھی، ان کی بدعنوانی ہی آج ان پربوجھ بن گئی ہے۔ وہ لاکھ کوششوں کے بعد بھی اس سے ابھر نہیں پا رہیں ہیں‘‘ ۔

انہوں نے کہا ’’ماضی میں اقربا پروری کی سیاست دیکھی گئی ۔ یہ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔ ابھی بھی کچھ لوگ ہیں ایسے ہیں جو اپنے کنبے کی حالت بچانے کے لئے سیاست کر رہے ہیں ۔ ایسے لوگوں کے لئے ’میرا پریوار میرا ہت ، پہلے آتا ہے ، دیش سروہ پری ‘ بعد میں ۔

ہندوستان کے نوجوانوں کو اس خاندان پر مبنی سیاست کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری جمہوری روایات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ نوجوانوں کو پارلیمنٹ میں لانا ضروری ہے اور ہمیں نئی نسل کو ملک کے مستقبل کی قیادت دینےکے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جو معاشرہ بحرانوں میں بھی ترقی کی راستے تلاش کرنا سیکھ لیتا ہے ، وہ معاشرہ اپنا مستقبل خودلکھتا ہے۔ لہذا آج ہندوستان اور 130 کروڑ ہندوستانی اپنا اچھا مستقبل خود بنا رہے ہیں۔

مسٹر مودی نے ملک بھر سے آئے نوجوانوں کو کہا کہ نیشنل یوتھ ڈے کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ اس بار یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد ملک کی پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ہورہا ہے ۔ یہ سینٹرل ہال ہمارے آئین کی تشکیل کا گواہ ہے۔ انہوں نے سوامی ویویکانند کی تعلیمات کو ملک کے نوجوانوں کے لئے متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مجاہد آزادی سوامی ویویکانند سے بہت متاثر تھے۔

جب بھی گرفتار کئے گئے، انہوں نے ہمیشہ سوامی جی کی تعلیمات پر عمل کیا۔ تب سوامی جی کی تعلیمات کا اندازہ ہوا کہ وہ نوجوانوں میں قوم پرستی کے جذبے کو پہنچانے کے لئے کتنی موثرہے ۔

انہوں نے کہا کہ سوامی ویویکانند نے ایک اور قیمتی تحفہ دیا ہے۔ یہ تحفہ ہے، انسان کی تعلیم اوراداروں کی تعمیر کا ہے۔ لوگ سوامی جی کے متاثر ہو جاتے ہیں ، اداروں کی تعمیر کرتے ہیں ، پھر ان اداروں سے ایسے لوگ نکلتے ہیں جو سوامی جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہیں اور نئے لوگوں کو جوڑتے ہیں۔

یو این آئی

native advertising
Etv Bharat

Etv Bharat

Next Post
1300 employees working at different workshops across J&K : MD Jamkash Vehicleades

1300 employees working at different workshops across J&K : MD Jamkash Vehicleades

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Kupwara Times is a Weekly Newspaper & News-portal which gives you the latest news updates. "Kupwara Times" provides extensive coverage of events happening in cities, towns and villages of J&K state and the rest of the world. Obliging the principles of the free and fair press, Kupwara Times has the distinction of being the credible news provider to the news-hungry readers of Jammu and Kashmir and beyond.

Category

  • Article
  • Business
  • Editorial
  • Education
  • Health
  • India
  • Insurance
  • J&K
  • Kupwara
  • Latest News
  • Opinion
  • Photo
  • Sports
  • Technology
  • Urdu
  • Videos
  • World

Site Links

  • Log in
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org
  • About
  • Contact
  • Privacy Policy

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ

No Result
View All Result
  • Home
  • Latest
  • Kupwara
  • J&K
  • India
  • World
  • Editorial
  • Opinion
  • Health
  • Sports
  • Business
  • Urdu
  • ePAPER

© 2021 Kupwara Times | Made with ❤️ by Uzair.XYZ

native advertising