انتخابات کے درمیان آسام کے کریم گنج ضلع میں ایک کار سے ای وی ایم برآمد کیے جانے پر ماحول کافی گرم ہوگیا ہے۔ اس معاملے میں الیکشن کمیشن نے چار افسران کو معطل کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کار کا ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جس بولیرو گاڑی سے ای وی ایم ملے وہ پاتھرکانڈی اسمبلی کے بی جے پی امیدوار کرشنندو پال کی ہے۔
Every time there is an election videos of private vehicles caught transporting EVM’s show up. Unsurprisingly they have the following things in common:
1. The vehicles usually belong to BJP candidates or their associates. ….
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) April 2, 2021
خاص بات یہ ہے کہ کار کے ساتھ نہ ہی الیکشن کمیشن کا کوئی افسر تھا اور نہ ہی اندر کوئی سیکورٹی گارڈ ہی تھا۔ اس معاملے میں الیکشن کمیشن نے چار افسران کو معطل کر دیا ہے اور ساتھ ہی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سے جواب بھی مانگا ہے۔
ذرائع کے مطابق ای وی ایم لے جا رہی گاڑی خراب ہو جانے کی وجہ سے لفٹ لی گئی جو کہ بی جے پی امیدوار کی نکلی۔ الیکشن کمیشن کے حلف نامے میں بھی یہ کار کرشنندو پال کی ہی بتائی گئی ہے۔
(Courtesy: Etv Bharat)